کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں سے لاپتہ 02 خواتین کو بحفاظت بازیاب کرکے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ خاتون رقیہ مائی عمر 53 سال کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 26/25 بجرم دفعہ 496A ت پ درج تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
جبکہ نایاب غوری دختر محمد عقیل غوری مورخہ 2025-02-21 کو لاپتہ ہوگئ تھی جس کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 79/25 بجرم دفعہ 496A ت پ سابقہ شوہر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
کاروائیاں SIO تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں ہیومن بیسڈ انٹیلیجنس اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن
بازیاب خواتین کو بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


