کراچی؛ ایک ہفتے میں 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں اور 223 ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز ضبط

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے میں 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں اور 223 ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز ضبط کرلی گئیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور دیگر خلاف ورزیوں پر 831 کارروائیاں کی گئی ہیں، 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرکے مخصوص شرائط کے تحت ایم وی آئز کے ذریعے چھوڑا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں