اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے اسے انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا سگریٹ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے اور یہ منہ کے کینسر کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ گٹکا سڑی ہوئی چھالیوں سے تیار کیا جاتا ہے جس کے مضر اثرات انتہائی خطرناک ہیں۔
101


