122

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم بیان: “قومی اتحاد سب سے بڑی طاقت”

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں قومی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ “قومی اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیوپولیٹیکل مقابلے، دہشت گردی اور ہائبرڈ جنگ جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، لیکن افواج و ادارے ہمت سے ڈٹے ہیں۔ فیلڈ مارشل نے زور دیا کہ ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور پائیدار امن کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں