کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی کی جمع کرائی گئی قرارداد میں بھارتی بیان کو “تاریخی طور پر گمراہ کن اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی” قرار دیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ “سندھ پاکستان کا اٹوٹ آنگ ہے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا”۔ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔


