کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے موبائل فون ہیک کرکے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم سمیر کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے لاہور کے ایک شخص سے 5 ہزار روپے میں ہیکنگ کے لنک خریدے اور واٹس ایپ، انسٹا گرام جیسے پلیٹ فارمز پر خواتین کو بھیج کر ان کے اکاؤنٹس ہیک کیے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے لیپ ٹاپ اور موبائل سے 450 سے زائد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ایک خصوصی ٹیم نے تفتیش شروع کی ہے اور یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ ویڈیوز ڈارک ویب پر اپلوڈ کی گئی تھیں۔


