125

ای چالان کیمرے نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی کارروائی بند

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں جہاں ای چالان کیمرے نہیں لگے ہیں، وہاں ٹریفک پولیس اہلکار اب شہریوں کو روک کر چالان نہیں کر سکتے۔ یکم اکتوبر سے ان اختیارات کو واپس لے لیا گیا ہے اور اب ٹکٹ صرف کیمرے جاری کریں گے۔ ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک مینجمنٹ تک محدود رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں