کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر الا عاصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹ، کاسمیٹکس، ادویات اور کارپیٹ برآمد کر لیے۔ یہ سامان گوداموں میں چھپایا گیا تھا اور چھ مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔ رینجرز نے عوام سے اسمگلنگ کے خلاف معلومات دینے کی اپیل کی ہے۔
125


