تہران(ایچ آراین ڈبلیو)افغان سفارتخانے کے مطابق ایران کی مختلف جیلوں سے 292 افغان قیدیوں کو رہا کر کے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
یہ قیدی خراسان رضوی، کرمان، مغربی آذربائیجان اور جنوبی خراسان کی جیلوں میں تھے۔ امارت اسلامیہ کے سفارتخانے کی کوششوں سے انہیں رہائی ملی ہے۔


