دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی نے 2026-28 کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کیا ہے، جس کا حجم 302.7 ارب درہم ہے۔ آمدن 329.2 ارب درہم متوقع ہے جبکہ 5 فیصد سرپلس ہوگا۔
اس بجٹ میں سماجی شعبے کے لیے 28 فیصد اور انفراسٹرکچر پر 48 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔ دبئی کا ہدف اپنے جی ڈی پی کو 10 سال میں دگنا کرنا اور دنیا کی ٹاپ 3 شہری معیشتوں میں شامل ہونا ہے۔


