کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری کابینہ دے دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔

کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں