انقرہ(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بِلکینٹ سٹی اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں اسپتال کے جدید طبی نظام اور مربوط صحت خدمات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر صحت نے ترکی کے صحت کے شعبے میں پیش رفت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے اور بہترین تجربات کے اشتراک کی اہمیت بھی واضح کی۔


