کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن گیا ہے، جس کے نتیجے میں اگلے سال لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے شہروں میں گرڈ سے کم بجلی طلب ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری افسران کے مطابق مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام تیزی سے سولر پینل نصب کروا رہے ہیں، جس سے ان کے بجلی کے بل کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، بجلی کمپنیوں کے قرضے بڑھنے کے باعث حکومت نئے قوانین لا رہی ہے تاکہ سولر صارفین بھی گرڈ کے اخراجات میں حصہ ڈالیں۔


