کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن کے تحت ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے دونوں افراد کا ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے پر 5,000 روپے کا ای چالان ہوگا۔ آن لائن رائیڈرز کو اضافی ہیلمٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔
101


