دبئی(ایچ آراین ڈبلیو) دبئی ائیرشو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کو بین الاقوامی اسلحہ خریداروں کے درمیان بھارت کے دفاعی صنعت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے اہم دفاعی منصوبے کے لیے تازہ دھچکا ہے، جس کے بعد تیجس طیارہ زیادہ تر مقامی آرڈرز پر انحصار کرے گا۔ ماہرین کے مطابق اس حادثے سے بھارت کی تیجس طیارے کو عالمی منڈی میں متعارف کروانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس دوران پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ جے ایف-17 تھنڈر بلاک III طیارے کی فروخت کے لیے ابتدائی معاہدہ کر چکا ہے۔


