پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) صدر کے علاقے میں واقع فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر پر ہونے والا دہشتگرد حملہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔
حملے میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے خودکش دھماکا کیا جبکہ دو دیگر فورسز کے جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


