ڈھاکہ(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک نے بنگلادیش آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بنگلادیش آرمی کے 98 ٹینکوں (ٹائپ-59 اور ٹائپ-69) کی اپ گریڈیشن پر غور کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے ٹینک سازی اور بھاری گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے شعبے میں اپنی مہارت سے آگاہ کیا۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔


