99

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی ریکارڈ تعداد

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی محکمہ شماریات کے مطابق سال 2025 کی دوسری سہ ماہی میں عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے زائرین کی کل تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے 13 لاکھ 24 ہزار زائرین پہنچے، جن میں خواتین کا تناسب 50.7 فیصد تھا۔ زائرین میں سے 71.6 فیصد فضائی راستے سے آئے۔

اسی عرصے میں مدینہ منورہ آنے والے زائرین کی کل تعداد 37 لاکھ 67 ہزار رہی، جن میں بیرون ملک سے 21 لاکھ سے زائد زائرین شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں