85

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو)بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انھیں حال ہی میں سانس کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دھرمیندر نے اپنے پیچھے اداکاری کے شاندار 6 دہائیوں پر محیط میراث چھوڑی ہے۔ ان کی آخری فلم ‘اکیس’ دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

انھوں نے اپنے پیچھے اہلیہ ہیما مالنی، دو بیٹوں سمیت 6 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ دھرمیندر کو 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں