84

حرۃ الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3.43 ڈگری ریکارڈ

سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ حرۃ الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ’زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے مراکز نے شام کے وقت جھٹکے ریکارڈ کئے۔

ادارے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جھٹکوں کا مرکز سعودی عرب کے علاقے حرۃ الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 3.43 ڈگری ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے باعث ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اُٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں