کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق **ایم کیو ایم کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن کہکشاں حیدر** کو امریکا میں **8 سال قید کی سزا** سنائی گئی ہے۔
ماضی میں **ڈی آئی جی حمید** نے دعویٰ کیا تھا کہ کہکشاں حیدر نے **’ہٹ مین گروپ‘ تشکیل دیے** جو مبینہ طور پر **بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور پاکستان مخالف سندھی و بلوچ گروہوں** کے ساتھ مل کر **پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اہلکاروں، سیاسی اور مذہبی شخصیات** کو نشانہ بناتے رہے، خاص طور پر **کراچی میں**۔
اس حوالے سے **کرنل شبیر** کا کہنا تھا کہ ان گروہوں کے اہداف ایسے افراد تھے جن کی ہلاکت سے **شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی** پیدا ہو سکتی تھی۔
ڈی آئی جی حمید کے مطابق یہ منصوبہ **کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے گرفتار مبینہ ایم کیو ایم ہٹ مین کے بیانات** کے بعد سامنے آیا، جن سے معلوم ہوا کہ **قتل کی ٹیمیں دوبارہ منظم کی جا رہی تھیں** اور ان کی سرپرستی **کہکشاں حیدر** کر رہی تھیں۔
تاہم اُس وقت کہکشاں خان نے **ان تمام الزامات کی تردید** کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ **سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے الزامات** ہیں۔


