82

ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ کے گاؤں کھوئے پیوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، 2 کالعدم طالبان کمانڈر ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ایچ آر این ڈبلیو) — ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے **درازندہ، گاؤں کھوئے پیوڑ** میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران **کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر ہلاک** ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت **ابو دردا عرف حکیم** اور **اعجاز احمد عرف ابو دجانہ** کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، **ابو دردا عرف حکیم مظفر گڑھ کا رہائشی** تھا اور حال ہی میں ایک ویڈیو میں **کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیتا نظر آیا تھا**۔

ہلاک دہشت گرد **اعجاز احمد عرف ابو دجانہ تونسہ کے رہائشی** تھے اور **تحریک طالبان کشمیر سے وابستہ** تھے۔ ذرائع کے مطابق، وہ **حرکتِ جہادِ اسلامی کے الیاس کشمیری اور 313 بریگیڈ کے سربراہ کے قریبی ساتھی** کے طور پر جانے جاتے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ **دونوں اہم کمانڈرز کی ہلاکت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے**۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں افراد نے کچھ عرصہ قبل **اہل خانہ کے ہمراہ افغانستان منتقل ہو کر وہاں اپنی کارروائیاں جاری رکھی تھیں**۔

اپنا تبصرہ بھیجیں