110

بیوی،بچوں کو گالی جرم قرار 3 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی سے بل منظور

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار دے دیا گیا، قومی اسمبلی نے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 پاس کر دیا۔

بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم، گھر میں ایک ساتھ رہنے والے کسی بھی فریق پر الزام لگانے پر بھی سزا ہوگی، بیوی بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر فریق کا خیال نہ کرنا بھی قابل سزا جرم ہے۔

بل شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں