اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) — ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے **330 ملین ڈالر** کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رقم **’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘** کے لیے فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ **صاف توانائی کی ترسیل میں توسیع** کے لیے نہایت اہم ہے، جس کے تحت **500 کے وی کی 290 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن** تعمیر کی جائے گی۔


