کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سٹی کورٹ میں رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کے درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم لیاقت محسود کے اقدامات دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی دفعات کا بنتا ہے، تفتیشی افسر کی پیش کردہ وڈیو شواہد میں واضح ہے کہ ملزم کے گارڈ نے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی، ملزم شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کا مرتکب پایا گیا ہے، گارڈ کے پاس پرمٹ ایکسپائر ہوچکا تھا، ملزم کے گارڈ کے پاس اسلحہ رکھنے کا پرمٹ نہیں ہے۔ سلمان مجاہد ایڈووکیٹ کے مطابق لیاقت محسود فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے، لیاقت محسود صبح عدالت میں حاضری لگا کر چلا گیا تھا
89


