بنگلادیش(ایچ آراین ڈبلیو)5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے دارالحکومت ڈھاکا سمیت متعدد شہروں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع میں 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، لیکن تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے آفٹر شاکس کے امکان سے آگاہ کیا ہے۔


