124

دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)ایئر شو کے دوران بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ ونگ کمانڈر وکرم سنگھ ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا۔ یہ تیجس طیارے کا 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد دوسرا حادثہ ہے۔ حادثے کے بعد ایئر شو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں