115

کراچی میں خودکار کیمروں سے 25 دنوں میں 68 کروڑ 75 لاکھ کے ٹریفک چالان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خودکار کیمروں کے ذریعے سخت کارروائی کی گئی ہے۔ 27 اکتوبر سے 20 نومبر تک کے 25 روزہ دوران میں 77,785 سے زائد ای چالان جاری کرتے ہوئے 68 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 49 کروڑ 41 لاکھ روپے کے جاری ہوئے، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر 8 کروڑ 32 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سرکاری گاڑیوں سمیت 546 گاڑیاں بھی جرمانہ زد میں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں