110

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 16افراد ہلاک

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک پور میں ایک کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ فیکٹری کے اطراف کے مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک میاں بیوی اور ان کے دو بچے بھی جاں بحق ہوئے۔ ہلاکتوں میں 6 بچے، 2 خواتین اور 2 بزرگ شامل ہیں۔

ریسکیو operaties جاری ہیں اور خدشہ ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کےعلاقےملک پورمیں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کےدھماکےسےہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ملک پور میں واقع فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی اور اس میں آگ لگ گئی جب کہ ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں