چین(ایچ آراین ڈبلیو)جاپان کے ساتھ سفارتی کشیدگی بڑھنے پر نئے اقدامات اٹھاتے ہوئے جاپانی سمندری غذا کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دو جاپانی اینی میٹڈ فلموں کی چین میں ریلیز بھی معطل کردی گئی ہے۔
یہ پابندیاں جاپانی وزیر اعظم کے متنازعہ بیان اور فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے تابکار پانی کے اخراج کے تنازعے کے بعد عائد کی گئی ہیں۔ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔


