نائیجیریا(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ٹرمپ کی عیسائی نسل کشی کے الزامات اور حملے کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دھمکیوں کی نہیں بلکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ وزیر اطلاعات محمد ادریس ملاگی کا کہنا تھا کہ حملے مذہبی نہیں بلکہ دونوں مذاہب کے لوگ شدت پسندوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائیجیریا مذہبی آزادی کا احترام کرتا ہے اور حکومت کسی مذہب کے خلاف قتل عام کی اجازت نہیں دے رہی۔ صورت حال اس وقت مزید سنگین ہو گئی ہے جب ملک میں خوراک کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔


