94

سعودی ولی عہد کا امریکا میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران امریکا میں اپنی سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر 1 کھرب ڈالر کرنے کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے سعودی عرب کو “عظیم شراکت دار” قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی معاہدوں پر بات چیت کی، جس میں ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ یہ سرمایہ کاری “حقیقی مواقع” پر مبنی ہے، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں