حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ حیدرآباد کی جانب سے آج ایک عظیم الشان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کنونشن کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی شعور دینا اور ملکی قیادت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر جناب احسان طور اور مرکزی جنرل سیکریٹری مبشر عباسی تھے۔ کنونشن میں انصاف یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالعزیز ابڑو، جنرل سیکریٹری معراج شاہ، اور ولی مغیری نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر لالا آمین اللہ خان، نائب صدر محسن گھمن، ڈپٹی جنرل سیکریٹری لالا اویس خان، لیبر ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری جاوید خٹک اور احسان پنہور سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔
حیدرآباد سے قائم مقام صدر اسامہ حفیظ خان، سینئر رہنما ڈاکٹر مستنصر باللہ، سینیئر نائب صدور راشد قریشی اور اظہر گل گدی، نائب صدر نضیر خان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کلیم احمد خانزادہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نعیم قریشی، جوائنٹ سیکریٹریز عماد شیخ اور میر خان، اور انفارمیشن سیکریٹری محمد عارف غفور شیخ سمیت ضلعی و ڈویژنل قیادت کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
حیدرآباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری پیر مرتضیٰ شاہ جیلانی اور انصاف لیبر ونگ ضلع حیدرآباد کے صدر وسیم مغل اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ایچ ایم سی حیدرآباد کے اپوزیشن لیڈر نضیر خان اور دیگر بلدیاتی نمائندگان کی موجودگی نے کنونشن کی اہمیت میں اضافہ کیا۔
تقریب میں شریک تمام مقررین نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرایا اور اُنہیں ایک بار پھر وزیراعظم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ سندھ بھر میں ناجائز اور غیر قانونی کنالوں کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا گیا۔یوتھ کنونشن کے آخر میں نوجوانوں نے ملکی خوشحالی، امن، اور ترقی کے لیے عمران خان کی قیادت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔


