102

کراچی کینٹ اسٹیشن پراپ گریڈیشن اور اپ گریڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف نے کینٹ اسٹیشن پراپ گریڈیشن اور اپ گریڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعظم کو وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جدید سہولیات سمیت اب گریڈیشن منصوبے پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے جدید سہولیات اور اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے وزیرِ ریلوے اور ریلوے حکام کو عوامی سہولیات دینے پر مبارکباد دی اور جدید سسٹم کو سراہا۔ وزیراعظم اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں