اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے دو ججزجسٹس روزی خان اور جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
جس میں دونوں ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔
تقریب میں آئینی عدالت کے ججز، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔ شریک ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا شامل تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس سے قبل چیف جسٹس امین الدین خان نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا تھا۔
چیف جسٹس سمیت وفاقی آئینی عدالت کے سات ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھا چکے ہیں، جبکہ عدالت کے فعال ہونے کے بعد حلف برداری کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔


