84

بھارت راجستھان میں حادثہ،اونٹ کار میں جا گھسا، ڈرائیور اور جانور زخمی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک غیرمعمولی حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار سے اونٹ کی ٹکر ہوگئی۔

ٹکر کی زد میں اونٹ کار کی چھت توڑتا ہوا اندر گھس گیا اور تقریباً دو گھنٹے تک پھنسا رہا۔ ڈرائیور رام سنگھ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی لوگوں اور حکام نے مشترکہ کوششوں سے کار کا حصہ کاٹ کر اونٹ کو آزاد کرایا۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں