کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شرافی گوٹھ میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ کے مطابق مرتضٰی چورنگی فاروقی قبرستان کے قریب برف خانہ کے قریب کارخانے میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ چھت گرنے سے ملنے تلے چھ افراد دب گئے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو آپریشن کے دوران 02 لاشیں اور 04 افراد شدید افراد کو نکلنے کے بعد ایمبولنس کے ذریعے جناح ہسپتال روانہ کیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق دو م سمیت چھ کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ اتفاقی معلوم ہوتا ہے اور جاں بحق اور زخمیوں کی عمریں 25 سال سے 40 سال کے درمیان ہیں ، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے


