لاڑکانہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، رائفل برآمد

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ عاقل کی حدود پیر شیر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی لارکانا احمد چوہدری (QPM, PSP) کے مطابق پولیس نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے **ڈاکو اظہر عرف شربت میر بحر** ہلاک ہوگیا۔

موقع سے **کلاشنکوف نما رائفل** برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں، بشمول **روڈ رابری، بھینس چوری، ٹرانسفارمر چوری اور وارداتوں کے دوران قتل** میں ملوث تھا۔

مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی لارکانا نے تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں