کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) چیئر مین آفاق احمد نے ڈی آئی جی ٹریفک کا دن کے اوقات کار میں داخلے پر پابندی اور ٹریکر،فرنٹ /رئیر ویو کے کیمروں کی لازمی تنصیب کے فیصلے کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور ڈمپرو ہیوی ٹریفک کے سختی سے ان پر عمل پیرا ہونے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ان اقدامات کے ساتھ انشورنش اور وہیکل فٹنس سمیت دیگر SOP’sکوبھی لازم قرار دیا جائے، تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ کی غلطیوں پر تنقید کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد میں کئے جانے والے اقدام پر حوصلہ اٖفزائی ہونا چاہیے،ڈی آئی ٹریفک کا اقدام جرات مندانہ اقدام ہے جس سے حادثات میں بہت حد تک کمی آئے گی۔
84


