91

جنجال گوٹھ کا غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار،6 پانی چور گرفتار 2 فرار

کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) جنجال گوٹھ کا غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ مسمار ۔۔کراچی کے شہریوں کا پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 6 پانی چور گرفتار 2 فرار ۔ ملزمان کے 2 واٹر ٹینکرز قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ہیں ملزمان کے قبضے سے 39 ہزار روپے اور 5 موبائل فون بھی برآمد کر کے گلشن معمار تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 533/25 درج کروا دیا گیا ہے

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ لنجھار کی ہدایات پر ایس ایچ او واٹر کارپوریشن انسپکٹر ملک مظہر اعوان نے اینٹی تھیفٹ اسکواڈ کے ہمراہ جنجال گوٹھ میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپہ مارا گیا

پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 6 ملزمان محمد زمین خان ۔ شاہد ۔ عظیم خان ۔ ارشاد خان ۔ ریاض اور شیر علی گرفتار کرلیا گیا ہے

جمال سمیت اس گروہ کے 4/5 پانی چور موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے

ملزمان کے قبضے سے شہریوں کا پانی چوری کئے ہوئے 2 واٹر ٹینکرز TAA745 اور JZ2054 قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ہیں

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی لنجھار کی ہدایات کی روشنی میں SHO واٹر کارپوریشن انسپکٹر ملک مظہر اعوان اور ان ٹیم کراچی میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں