شام(ایچ آراین ڈبلیو)سویدا میں دروز اور شامی سرکاری افواج کے درمیان دوبارہ سے لڑائی شروع ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویدا میں دروز قبائل اور شامی سرکاری افواج کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، دونوں جانب سے ہلکے ہتھیاروں، مارٹرز فائرنگ اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
دروز قبائل کے سربراہ شیخ حکمت الہجری نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری شامی فوج کی کارروائیوں سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انکی ملیشیا کی جانب سے سرکاری فورسز کا حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


