88

سعودی عرب 15 لاکھ حجاج کو ‘بلا سامان’ سفری سہولت فراہم کرے گا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کی ایئرپورٹس ہولڈنگ کمپنی نے آئندہ حج میں 15 لاکھ عازمین کو ‘بلا سامان’ سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ منصوبہ ویژن 2030 کے تحت حجاج کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ حج میں 43 ممالک کے 10 لاکھ حجاج کو یہ سہولت دی گئی تھی۔

اس سہولت کے تحت حجاج کا سامان ہوائی اڈے پر ہی ٹریک کر کے براہ راست ان کی مکہ و مدینہ میں رہائشی عمارتوں پر پہنچا دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں