82

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کا اسرائیل کا نیا حربہ

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے لیے اسرائیل نے نئے طریقے اپنائے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی نگرانی میں 153 فلسطینیوں کو یلو لائن کراسنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا۔

انہیں چارٹر فلائٹ پر سوار کراکر جنوبی افریقہ بھیج دیا گیا، جہاں حکام ان کے اچانک اور بغیر دستاویز پہنچنے پر پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ یلو لائن کراسنگ پر اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے 100 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا تھا۔

جنوبی افریقہ پہنچنے پر فلسطینیوں کو 12 گھنٹے تک طیارے میں ہی روکے رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں