کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کیسز کی سماعت متاثر ہو گئی ہے۔ ریگولر بینچز میں سماعتیں شروع نہیں ہو سکیں اور متعدد ججز ہائیکورٹ میں موجود نہیں تھے۔
قائمقام چیف جسٹس کے چیمبر میں ججز جمع ہوئے جبکہ **جسٹس عدنان اقبال چوہدری** کی سربراہی میں آئینی بینچ میں کیسز کی سماعت جاری رہی۔ تاہم آئینی بینچ کے سربراہ **جسٹس کے کے آغا** آج عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔
وکلاء کے مطابق 27 ویں ترمیم کے بعد ہائیکورٹس کے دائرہ اختیار میں وضاحت کی ضرورت ہے، جس کے باعث ریگولر بینچز کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے اور عدالتی کارروائی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔


