98

کلعدم تحریک لبیک کے اثاثے اور جائیدادیں منجمند کرنے کا فیصلہ، صوبہ بھر میں احکامات جاری

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے افسران کو **کلعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)** کی جائیدادیں اور اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے کے مطابق ملک بھر کے تمام صوبوں میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود جائیدادیں اور اثاثے منجمند کیے جائیں گے، جبکہ صوبہ بھر میں موجود ٹی ایل پی کی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔

صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو **انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا**، جس کے بعد اس کے اثاثے اور جائیدادیں منجمند کرنے کا فیصلہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں