90

کراچی میں بڑی کارروائی: فیملیز کو یرغمال بنا کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر فیملیز کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے والے خطرناک دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کی تفصیلات ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے جاری کیں۔

ترجمان کے مطابق صدر کے علاقے میں چھاپے کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ملزمان **سراج** اور **کاشف** کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے **اسلحہ اور 44 لاکھ روپے نقدی** برآمد کرلی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان سے **ہاؤس رابری کی درجنوں وارداتوں** کا انکشاف ہوا۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق یہ گروہ شہر کے پوش علاقوں میں انتہائی سرگرم تھا اور وارداتوں کے دوران **کرائے کی کار** استعمال کرتا تھا۔ ملزمان گھروں میں داخل ہوکر فیملیز کو یرغمال بناتے اور لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتے تھے۔

ایس آئی یو نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں