101

27ویں ترمیم منظور، صدر آصف زرداری نے خود کو تاحیات مبینہ الزامات اور جرائم سے پاک کر لیا

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) — **سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی،** ایوان میں ہونے والی کارروائی میں **ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور** کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق **سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی** کی سربراہی میں ہوا، جس میں **وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ** نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ **27ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ** پیش کیا۔ ایوان نے ترامیم کو **شق وار منظوری کے بعد دو تہائی اکثریت** سے پاس کیا۔

ذرائع کے مطابق **ترمیم کے حق میں 64 اور مخالفت میں 4 ووٹ** ڈالے گئے۔ سینیٹر **سیف اللہ ابڑو** اور **احمد خان** نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب **اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا،** جبکہ **پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ** کر دیا۔ اس موقع پر **ذیشان خانزادہ** نے “ہارس ٹریڈنگ نامنظور” کے نعرے لگائے، جبکہ **فلک ناز، مرزا آفریدی اور فیصل جاوید** نے چیئرمین ڈائس کے سامنے **دھرنا دیا۔**

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں جو سینئر ہوگا، وہی چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔ صدرِ مملکت کا حلف چیف جسٹس پاکستان لیں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کے اراکین کا حلف بھی چیف جسٹس پاکستان لیں گے۔”

دریں‌ اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بِل پر دستخط کر کے خود کو تاحیات مبینہ الزامات اور جرائم سے پاک کر لیا، ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو کر اب آئین کا حصہ بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں