کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) — شہرِ قائد میں سیکیورٹی کی گونج کے باوجود حیران کن واردات! بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے نصب ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کے بعد کیمرے بند ہوگئے، جنہیں بعد ازاں کھمبوں سے اتار لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چوری ہونے والے باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا، اور اب یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ چوری کے وقت الارم کیوں نہیں بجا؟
یہ واردات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کراچی میں فیس لیس ٹریفک ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ای چالان بھیجے جا رہے ہیں۔
بلاول ہاؤس چورنگی جیسے حساس مقام پر کیمروں کا سامان چوری ہونا انتظامی ناکامی اور سیف سٹی سسٹم پر بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔


