کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چار سالہ معصوم بچی کو درندہ صفت شخص نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 10/4/2025 بروز جمعرات تھانہ ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد چوکی کی حدود گلی نمبر 31 سیکٹر B کی رہائیشی مسمات ۔۔۔۔۔۔۔ بی بی نے تھانہ ڈیفنس پولیس افسران کو روتے ہوئے بتایا کہ میں بنگلے میں کام کرتی ہوں میں کام پر گیئی ہوئی تھی میری والدہ جو میرے ساتھ رہائیش پذیر ہے میری والدہ نے بذریعہ موبائل فون مجھے اطلاع دی کہ آپ کی چار سالہ بیٹی کے ساتھ پڑوسی شبیر احمد نے اپنے مکان میں لے جا کر زبردستی زیادتی کر دی ہے اور بچی رو رہی ہے ۔۔ اس افسوسناک اطلاع پر میں روتے چیختے چلاتے ہوئے گھر پہنچی تو میری کم سن بیٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔ نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی جس کو میں لیکر فوری طور جناح ہسپتال پہنچ گئی جناح ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹروں نے میری بیٹی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ اور میڈیکل رپورٹ کے لیےچیک اپ کیا ۔ اب میں تھانہ ڈیفنس میں آئی ہوئی میری کم سن بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے شبیر احمد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ مدعیہ کے بیان کے بعد تھانہ ڈیفنس میں گرفتار ملزم شبیر احمد ولد اللہ بخش کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 285/2025 بجرم دفعہ 376 ت پ کے تحت درج کر گرفتار ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا۔۔ جبکہ گرفتار ملزم شبیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ماہ 13 دن پہلے کرائے کا مکان لیا تھا مجھے نہیں پتہ میرا معصوم بچی نے نام کیوں لیا تھا جبکہ تفتیشی خاتون افسر کی عدم موجودگی کی بناء ملزم سے ابتدائی تفتیش کے حوالے معلومات حاصل نہ کی جا سکی۔۔ دوسری جانب سیکٹر B کی تقریبا 75 سالہ بزرگ خاتون نے رک کر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچی سے زیادتی کرنے والے درندے کو پھانسی پر لٹکا کر نشان عبرت بنا دیا جائے۔۔۔
65


