ریاض (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب نے صحت کے شعبے میں خواتین نرسوں کے لیے نئے مواقع کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستانی نرسیں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔
یہ موقع خاص طور پر بیچلر آف سائنس نرسنگ کی ڈگری رکھنے والی خواتین کے لیے ہے، جبکہ پرومٹرک لائسنسنگ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی اور انہیں براہِ راست انٹرویوز کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔
یہ عہدہ اسپیشل نرس کے طور پر ہے، جس کی ماہانہ تنخواہ 4500 سعودی ریال ہے یہ رقم پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 37 ہزار بنتی ہے۔ ہفتے میں سات دن، روزانہ بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی شامل ہے، جس میں پانچ سے چھ گھنٹے فعال مریضوں کی دیکھ بھال پر اور باقی وقت الرٹ رہنے اور دیگر طبی معاونت پر صرف ہوگا۔ اگر نرس چھ روزہ شیڈول اختیار کرے تو معاوضہ ۵۰۰ ریال کم ہوگا، لیکن دیگر سہولتیں ویسی ہی برقرار رہیں گی۔
*نوکری کے پیکیج میں رہائش اور سفری سہولتیں بھی شامل ہیں۔ نرسوں کو سعودی عرب میں مفت مشترکہ رہائش فراہم کی جائے گی، جس میں بنیادی فرنیچر، ایئر کنڈیشنگ اور لگژری واش روم شامل ہیں، نیز کام کی جگہ اور رہائش کے درمیان مفت ٹرانسپورٹ بھی دستیاب ہوگا۔


